احمد آباد،29جنوری(ایجنسی) شادیوں میں عام طور پر دلہن گھونگھٹ اوڑھے منڈپ میں پہنچتی ہے. گھر کی خواتین اور سہیلیوں سے گھری ہوئی دلہن کے ہاتھ میں پھولوں کا ہار ہوتا ہے-کہتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے. احمد آباد کی ایک لڑکی نے دلہن کی اس روایت کو توڑتے ہوئے جب بلیٹ (موٹر سائیکل) پر سوار ہوکر
آئی تو ہر کوئی دیکھتا رہ گیا.
احمد آباد کی Ayesha Upadhyay اپادھیائے نام کی لڑکی اپنی شادی کے منڈپ میں اس رائل اینفیلڈ بلیٹ 350 پر سوارہوکر پہنچی،26 سالہ اپادھیائے کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ہے اور اسے موٹر سائیکل چلانے کا شوق ہے.وہ 13 سال کی عمر سے ہی موٹر سائیکل چلا رہی ہے.